منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک افغان سرحد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دی گئی،نوٹیفکیشن جاری

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (آن لائن )پاک افغان سرحد ہفتے میں سات دنوں کیلئے پیدل آمدورفت کیلئے کھل گیا ،سرحد کے کھلنے میں مدد کرنے پر سیاسی پارٹیوں اور صوبائی وزرا کا شکریہ اداکرتے ہیں آل پارٹیز تاجر اتحاد کا ہنگامی پریس کانفرنس ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کرونا وائرس کے پھیلا کے پیش نظر طویل بندش کے بعد آج کھلنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا نوٹیفکیشن متعلقہ حکام کو مل گیا

جبکہ فیصلے پر آل پارٹیز تاجر اتحادولغڑی اتحاد کے رہنماں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مطالبہ پیدل آمدورفت کیلئے جوتھا وہ حکومت نے مان لیا جس کے مطابق ہفتے کے سات پاک افغان بارڈر کھلا رہے گا جبکہ دیگر جو مطالبے تھے اس پر بھی آگے بات چیت ہونگی جبکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات تھی جبکہ پاک افغان سرحدپر پیش آنے والے واقعے میں شہدا اور زخمیوں کو معاوضہ بھی ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد کی بندش سے عوام کو جو مشکلات تھے اس سے بھی چھٹکارا ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد پر دیگر مسائل کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی گئی ہیں جوکہ انشا اللہ بہت جلد حل ہونگی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس میں ان تمام کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کا بھی خصوصی شکریہ اداکرتے ہیں اور بالخصوص اے این پی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی اور آخر میں انجینئر زمرک اچکزئی کا جنہوں نے ہمارا آواز بلند کیا اور ان سیاسی پارٹیوں کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے اس میں ہمارے آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کی پریس کانفرنس میں مزیدکہاگیاکہ پاک افغان سرحد پر پرانے طریقہ کار کے مطابق افغانی باشندوں کو سپین بولدک تک افغانی دستاویزات تذکرہ اور پاکستانی باشندوں کو قلعہ عبداللہ چمن کے شناختی کارڈ ہولڈر کو آنے جانے دیاجائے گا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…