اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک منصوبے کے تحت چین نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ۔ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستانی طالب علموں کو 20ہزار سکالرشپس اور 1500انٹرن شپس دینے جا رہا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرپرسن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کودی کہ سی پیک کے تحت نوجوان کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو 3 ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، انٹرن شپ پروگرام میں تمام پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سی پیک اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اس سکالرشپ اور انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواست فارم مہیا کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے خواہش مند لوگ اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ اسی حوالے سے چینی سفر ژاؤ جن نے ایک بیان میں کہا کہ گوادر میں بہت ساری چینی کمپنیاں سرمایہ کاری شروع کرنے کیلئے تیار ہیں جس سے پاکستانیوں کو روزگار کے بےشمار مواقع ملیں گے ۔