لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ضیا الحق کے معاملے پر جتنا جھوٹ بولا گیا، پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی،فوج کا کام حکومت کرنا نہیں ، سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ،پہلا جھوٹ تو یہ ہے کہ اس نے سازش کی اوروہ امریکہ سے ملا ہوا تھا اور
سازش کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور امریکہ اس کے ساتھ تھا،اگر امریکہ اس کے ساتھ تھا تو ضیا الحق کے آتے ہی اس نے پابندیاں کیوں لگا دی تھیں اور وہ پابندیاں برقرار رہیں،تعلقات اتنے تلخ تھے کہ جولائی 1979میں آئی ایس آئی نے سراغ لگایا کہ امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا کہ ضیا الحق کے مخالفین کی مدد کی جائے ۔