سی پیک کے تحت متعدد نئے منصوبوں پر رواں سال کام کا آغاز وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قوم کو خوشخبری سنا دی

17  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت متعدد نئے منصوبوں پر اس سال کام کا آغاز ہو گا۔ایک بیان میں وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت سکھر حیدر آباد 300 کلو میٹر موٹر وے پر ایکنک سے منظوری کے بعد اسی سال کام کا آغاز ہو گا۔مراد سعید نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے پچھلے سال مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا، اس سال حویلیاں تا تھاکوٹ روٹ بھی مکمل ہو کر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ژوب کچلاک مغربی روٹ پروکیورمینٹ اسٹیج پر ہے، جس پر اس سال کام کا آغاز ہو گا، جبکہ ہوشاب آواران 146 کلومیٹر روڈ بھی پروکیورمینٹ اسٹیج پر ہے، جو 2 سال میں مکمل ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آواران نل 168 کلومیٹر مغربی روٹ پر کام کا آغاز آئندہ سال مارچ 2021ء میں ہو گا، سوات موٹر وے کا دوسرا فیز اسی سال دسمبر میں شروع کیا جائے گا۔مراد سعید نے کہا کہ دیر چترال موٹر وے کی فزیبلیٹی پر بھی کام شروع ہو گیا ہے، جبکہ سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی موٹر وے کی فزیبلیٹی کا آغاز ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…