اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہلاہور پولیس نے جو رپورٹ پنجاب حکومت کو بھیجی ہے اس میں غنڈہ گردی کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ، اس میں تو کوئی شک تو ہے نہیں ہے وہ غنڈے تو ساتھ لے کر آئے ہیں ۔ دوسرے شہروں سے خاص کر گوجرانوالہ کے
پہلوان بلائے ، اور وہ ویکٹری کا نشان بھی بنا رہے تھے ، پتھر مار رہے تھے۔پتہ نہیں بکروں کا گوشت وہ کس لیے لائے تھے ، کیا نیب والوں کو صدقے کا گوشت دینا تھا۔ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ میں بہت پہلے اتفاق شہزاد صاحب سے ملا ہوں ، انہیں تو صدقے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی نیب چیئرمین کو صدقے کی کوئی ضرورت ہے ۔