لاہور( این این ائی)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب پنجاب میں گندم 2200روپے کی من فروخت ہورہی ہے جبکہ چار ماہ قبل آپ نے ہی گندم کا سرکاری ریٹ 1400روپے مقرر کیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بزدار حکومت نے کسانوں سے 1400روپے من گندم خرید کے فلورملزکو 1660روپے من فروخت کی ،آج عام مارکیٹ میں گندم 2200روپے من فروخت ہورہی ہے ،
پنجاب کی تاریخ میں چینی نے پہلی مرتبہ سنچری مکمل کرلی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شبلی فراز کے مطابق ستمبر میں چینی اور گندم کا سٹاک ختم ہورہا ہے ،حکومت نے چینی اور گندم مزید مہنگی ہونے کی پیشگی اطلاع دے کر فرض پورا کر لیاہے ،آئندہ ماہ چینی 120روپے تک جانے کا خدشہ ہے،چینی اور گندم میں خود کفیل ملک میں آج دونوں اجناس کا بحران پیدا ہورہا ہے ،حکومت معیشت کے ساتھ زراعت کو بھی مکمل تباہ کرنے جارہی ہے۔