ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

اپوزیشن سے ڈھیل یا ڈیل کی باتیں بے بنیاد ، نواز شریف سمیت تمام مفرور ملزمان کوجلد واپس لانے کا اعلان

datetime 16  اگست‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا مقصد ساری دنیا کے سامنے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور نام نہاد بھارتی سیکیولرزم کی حقیقت آشکار کرنے کی کوشش ہے،اس خطے کے ہٹلر نریندر مودی کی قیادت میں انتہا پسند جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس آج پاکستان، نیپال، بھوٹان اور برما سمیت عالمی امن کے لیے

خطرہ اور غیر یقینی کا استعارہ بن چکی ہے،اپوزیشن سے ڈھیل یا ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں، نواز شریف سمیت تمام مفرور ملزمان اور مجرمان کو ایف آئی اے، عدالتوں اور حکومت کی مشترکہ کوششوں سے جلد پاکستان واپس لایا جائے گا،ملک میں امن و استحکام اور بائیس کروڑ عوام کے پیچھے وردی ہے،یہ وردی نہ ہو تو ہر شعبے میں چھپے کلبھوشن یادیو جیسے ایکٹر اورکیریکٹر ملک کو تباہ کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹ گیلری میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یومِ سیاہ کے حوالے سے لگائی گئی تصاویری نمائش کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کو ضمانت عدالتوں سے مفرور، تاحیات اور واحیات نااہل نواز شریف کی صحت کی خرابی کی وجہ سے دی گئی تھی۔ اپوزیشن سے ڈھیل یا ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں، نواز شریف سمیت تمام مفرور ملزمان اور مجرمان کو ایف آئی اے، عدالتوں اور حکومت کی مشترکہ کوششوں سے جلد پاکستان واپس لایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر وقت ووٹ کو عزت دوکا راگ الاپنے والی اپوزیشن کو اب چاہیے کہ عوام کے اعتماد اور لاکھوں ووٹ لے کر متخب ہونے والے وزیرا عظم اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، فیاض الحسن چوہان سمیت حکومت کے سامنے کورنش بجا کر تعظیم کرے اور خاموشی سے آئندہ تین سال اسمبلیوں میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام اور بائیس کروڑ عوام کے پیچھے وردی ہے، یہ وردی نہ ہو تو ہر شعبے میں چھپے کلبھوشن یادیو جیسے ایکٹر اورکیریکٹر ملک کو تباہ کر دیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اے پی سے دراصل الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے لیے تہتر کے آئین کے تناظر میں 47 قسم کی دو نمبریاں کرنے کا جواز ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کا سارا کچا چٹھہ

مولانا فضل الرحمان کی دو روزہ بروکری اور ایجنٹی کے نتیجے میں شہباز شریف اور بلاول زرداری کی گزشتہ پریس کانفرنس کے آخری دو منٹ میں کھل کر سب کے سامنے آ گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ن لیگی نرگسیت کا عالم یہ ہے کہ لیگی قیادت کو نیب پیشیوں پر بلایا جائے تو یہ جمہوریت، ریاست، پارلیمانی نظام اور اٹھارویں ترمیم کی تباہی و بربادی کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔ دوسری جانب سردار عثمان بزدار کی نیب

حاضری پر کسی حکومتی رکن کی جانب سے کسی ریاستی و آئینی ادارے کے خلاف منفی پراپیگنڈہ نہیں کیا گیا۔ نریندر مودی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک کا سربراہ برملا اقرار کرتا ہے کی 1971 میں اس نے مکتی باہنی کے کارکن کے طور پر پاکستان کو دولخت کرنے میں حصہ لیا۔ یہی انتہا پسندی اس ملک کا طرہ امتیاز ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نریندر مودی چلبل پانڈے

بننے آیا تھا لیکن کھل نائیک بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے نقشے میں کشمیر کو شامل کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بجائے اپنے شہریوں کو روزگار، صحت اور تعلیم کی سہولیات دینے کی فکر کرے۔ 75 کروڑ سے زائد بھارتی آج بھی صبح شام کھیتوں اور ریل کی پٹڑیوں پر سرجیکل سٹرائیک کرتے ہیں۔ بھارت میں روزانہ 64 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…