تلہار(این این آئی)غربت اور بیروزگاری سے دل برداشتہ 4 معصوم بیٹیوں کا باپ غریب کسان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا، گاؤں والوں نے باندھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق تلہار کے نواحی گاوں انور خان نظامانی میں 4 معصوم لڑکیوں کا والد غریب کسان نوجوان بھاریو کوہلی غربت اور بیروزگاری سے دل برداشتہ ہوکر اپنا ذھنی توازن کھو بیٹھا، گاؤں والوں نے اس کو زنجیر سے باندھ کر قید کرلیا، نوجوان بھاریو کوہلی کے ورثا کا کہنا ہے کہ
نوجوان غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے عید پر اپنی چار معصوم بیٹیوں کو کچھ بھی خرید کر نہیں دے سکا، اور اسی صدمے میں اس کا ذہنی توازن خراب ہوگیا، جبکہ غربت کی وجہ سے اس کا اعلاج بھی نہیں ہو سکا ہے، گاؤں والوں نے اس کو باندھ کر قید کرلیا ہے، تاکہ وہ کسی پر حملہ کر کے اس کو نقصان نہ پہنچا سکے، رشتے داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے۔