پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے والی ٹیم کیلئے اعلیٰ ایوارڈز کا اعلان، اتنے بڑے جرمانے سے پاکستان کو کیسے بچایا؟

15  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند رکھنے والی ٹیم کے لئے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس ٹیم نے پاکستان کو 1.2ارب ڈالر کے جرمانے سے بھی بچایا تھا۔اس ٹیم میں بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز اور احمد عرفان اسلم شامل تھے، اس تحقیقاتی ٹیم نے سوئس، لبنانی اور دبئی بینکوں سے

ترک رینٹل پاور کمپنی کارکے کی بدعنوانی کے شواہداکٹھے کئے۔دوسری طرف ٹیم نے پاناما اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے بھی دستاویزات حاصل کیں، ٹیم نے کارکے کو نہ صرف 6 بین الاقوامی اداروں سے پاکستان کے خلاف معاملات واپس لینے پر مجبور کیا بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز میں مالی نقصان سے بھی بچایا۔اس ٹیم کی سربراہی بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے نے کی، اس ٹیم کو 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…