اسلام آباد (این این آئی)سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔ ہفتہ کو چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایاکہ سی پیک انٹرنشپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ کلی طور پر قومی منصوبہ اور نمو میں اضافہ کا باعث ہے۔چیرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، ساٹھ فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ نوجوان لیڈرز کے ذریعہ علاقائی معیشتوں کے مقابلہ میں بھرپور پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جارہی ہے، نوجوانوں کو 3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں اس سلسلے کا پہلی انٹرن شپ کا بروشر جاری کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔