اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے قریب چینی نیوی کے جنگی بحری بیڑے کے پاس پاک بحریہ کی ایک آبدوز دیکھی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان چین کی مدد سے اپنے نیول فلیٹ میں اضافہ کر رہا ہے اور اسے طاقتور بنا رہا ہے۔انڈیا ٹائمز کے
مطابق پاکستان مبینہ طور پر اپنے فلیٹ میں 8چینی ساختہ ٹائپ ۔ 039بی یوآن کلاس وارشپس شامل کر رہا ہے اور اب پاکستانی آبدوز کا چینی بحری بیڑے کے پاس نظر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان حربی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے بھرپور تعاون جاری ہے۔