اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر پاکستان کا بھی باقاعدہ ردعمل آ گیا ، دو ٹوک فیصلہ سنا دیا

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے ،متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے دور رس مضمرات ہوں گے ، پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت سے اظہاریکجہتی کرتا ہے ۔متحدہ عرب امارات، اسرائیل معاہدے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے پہلا باقاعدہ سرکاری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے دور رس مضمرات ہوں گے،

مشرق وسطی میں قیام امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔فلسطینیوں کے حقوق میں ان کی خود مختاری شامل ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے انصاف پر مبنی جامع دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔دو ریاستی حل اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات پہلا خلیجی اسلامی ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کر کے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا کی معاونت سے طے پائے معاہدے کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارارت کے درمیان وفود کی سطح پر جلد مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ ان مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں کیلئے معاہدے کیے جائیں گے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازوں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ جبکہ اس معاہدے کے تحت اب اسرائیل ویسٹ بینک اور وادی اردن کے علاقوں پر قبضے کا منصوبہ فی الحال ترک کر دے گا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے ،متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے دور رس مضمرات ہوں گے ، پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت سے اظہاریکجہتی کرتا ہے ۔متحدہ عرب امارات، اسرائیل معاہدے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے پہلا باقاعدہ سرکاری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے دور رس مضمرات ہوں گے، مشرق وسطی میں قیام امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…