‘چین کا کرونا ویکسین پاکستان کو فراہم کرنے کا اعلان

14  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان کو فراہم کرے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق چین ایک سمجھوتے کے تحت پاکستان کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا، اس سمجھوتے کے تحت جنوبی ایشیائی ممالک سمیت پاکستان میں

بھی کورونا وائرس کی ویکسین کا تجربہ ہوگا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین پاکستان میں عمر رسیدہ افراد، طبی عملے اور انتہائی بیمار افراد کو دی جائےگی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے یہ پہلا سمجھوتا ہے جس میں وہ ویکسین کی جانچ کے لیے اپنے ملک سے باہر کے لوگوں پر تجربہ کر رہا ہے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں سائنسدانوں کی جانب سے ویکسین کے ٹرائل کا عمل جاری ہے۔گزشتہ دنوں امریکا نے کورونا کے خلاف مبینہ طور پر کارگر دو دواؤں میں سے ایک دوا رمڈیسیویر کا پورے برطانیہ اور یورپ کا اسٹاک خرید لیا تھا جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ برطانیہ اور یورپ کے مریض دوا سے محروم رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…