اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کیلئے علامہ اقبال کا شعر ٹویٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں نوجوانوں کیلئے یہ مرکزی پیغام تھا، سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا، لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر ٹویٹ کیا سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا، لیا جائے گا تجھ سے
کام دنیا کی امامت کا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دھرنے میں نوجوانوں کیلئے یہ مرکزی پیغام تھا۔ لیکن یہ آج کے نوجوانوں کیلئے انمول سبق ہے۔اسی طرح انہوں نے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستان نے لچک کے ساتھ متعدد داخلی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے قوم پر زور دیا کہ کہ اتحاد ایمان اور نظم و ضبط کی مشعل راہ پر چلتے ہوئے ہر چیلنج کا مقابلہ کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک نے بہت سے محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کیا ہے قائداعظم محمد علی جناح کے وژن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی دشمنی سے لیکراس کے مذموم ارادوں دہشت گردی کی لعنت اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے لیکر وبائی امراض تک ہماری قوم نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا یوم آزادی مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کو ایک ایسا نظام حکمرانی دینے کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے جو آزادی کے نظریات اور مقاصد کی عکاسی کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں قانون کی حکمرانی و بالادستی پر مبنی نظام چاہتے ہیں ریاست مدینہ کے سنہری اصول ہمارا رول ماڈل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم آزادی مناتے
وقت پوری قوم کی دل مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی فوجی محاصرے پر بہت رنجیدہ ہے جو گزشتہ ایک سال سے بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پوری قوم کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے اور مقبوضہ وادی میں
انسانی حقوق کی سنگین بھارتی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے نازی نظریئے سے علاقائی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے اقوام عالم کو آگاہ کرتے رہیں گے۔عمران خان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یقین ہے کہ بہادر کشمیری بھائیوں کی جدوجہد
حق خود ارادیت ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔انہوں نے آبائو اجداد کے وژن کے مطابق وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے اللہ تعالی سے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لئے بھی میری دعائیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اللہ تعالی مظلوم کشمیریوں کو جدوجہد آزادی میں کامیابی عطا فرمائے۔