جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر ہے،وزارت خزانہ نے خوشخبری سنا دی

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر ہے،،معیشت کے اہم ستونوں کو مؤثر پالیسی اور ٹارگٹڈ اصلاحات کے زریعے پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالا جائیگا۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر ہے ،تمام معاشی اشارئیے معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی نشاندھی کر رہے ہیں ،حکومت نے معیشت کی بحالی، شرح نمو میں بہتری ، قیمتوں میں استحکام اور ملک کے

اہم انفراسٹرکچر کی ازسرنو تعمیر کیلئے متعدد اقدامات لیے ،معیشت کے اہم ستونوں کو مؤثر پالیسی اور ٹارگٹڈ اصلاحات کے زریعے پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال دو ہزار بیس میں ترسیلات زر 6.4 فیصد اضافے کے ساتھ 23.1 ارب ڈالر جبکہ مالی سال دو ہزار انیس میں 21.7 ارب ڈالر کی تھیں ،اعلامیہ کے مطابق مالی سال دو ہزار بیس میں غیر ملکی سرمایہ میں 88 فیصد اضافے کے ساتھ 2.6 ارب ڈالر رہی جبکہ مالی سال دو ہزار انیس میں یہ 1.4 ارب ڈالر تھی،اعلامیہ کے مطابق مالی سال دو ہزار بیس میں بجٹ خسارہ کم کر کے جی ڈی پی کے 8.1 کیا گیا جبکہ مالی سال دو ہزار انیس میں یہ 9.1 فیصد تھا، ملک میں زراعت کی بحالی کیلئے 227 ارب روپے کی لاگت سے 13 منصوبوں کو شروع کیا گیا ،غریبوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ پر سبسڈی کیلئے 31 ارب روپے جاری کیے،اعلامیہ میں کہاگیاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 1240 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا،نئے مالی سال کے آغاز میں ملک میں معاشی شرح نمو کے آثار آ رہے ہیں ،برآمدات اور ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں جولائی میں 4.7 فیصد اضافے کے ںساتھ 290.5 ارب روپے ہو گئیں ،بڑی صنعتوں کی افزائش میں مئی 2020 کے مقابلے میں جون 2020 میں 16.8 فیصد اضافہ ہوا ہے،سیمنٹ کی کھپت جولائی میں 37.8 فیصد اضافے کے ساتھ 48 لاکھ ٹن ہو گئی،

حکومتی اقدامات کو عالمی مالیاتی اداروں بالخصوص آئی ایم ایف کی طرف سے سراہا گیا ،عالمی ریٹنگ ایجنسیوں ایس اینڈ پی فیچ اور موڈیز نے حکومت کے اقدامات کو سراہا ،عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے ،موڈیز نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری ریٹنگ دی ہے ،ملک کے جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی کی گئی ہے ،عالمی بینک کی کاروبار میں آسانی درجہ بندی میں پاکستان 10 بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے ،اوور سیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سروے کے مطابق ملک میں سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اس رائے سے ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…