منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

نیازی کے احمقوں اور نالائقوں کا ٹولہ جھوٹ بولنے اور کوے کو سفید کرنے پشاور پہنچا،عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کو کھری کھری سنا دیں

datetime 13  اگست‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہباز گل کو اورنج لائن ٹرین اور پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں کا موازنہ کرتے شرم آنی چاہیے۔نیازی کے احمقوں اور نالائقوں کا ٹولہ جھوٹ بولنے اور کوئے کو سفید کرنے پشاور پہنچے۔پرویز خٹک سمیت کے پی کابینہ کا ہر رکن بی آر ٹی کی تاریخیں دیتا رہا۔آج فخر سے کہہ رہے ہیں جو منصوبہ 2021میں مکمل ہونا تھا وہ ایک سال قبل مکمل کرلیا۔

بی آر ٹی کی لاگت شہبازشریف کی تین میٹرو بسوں سے بھی چھ گنا تجاوز کرچکی ہے۔پشاور ہائیکورٹ بھی ایف آئی اے کو بی آر ٹی کے کھڈوں کی لاگت کی تحقیقات کا حکم دیا،لیکن نیب گونگی اور اندھی ہے۔ایک درجن سے زیادہ مرتبہ بی آر ٹی کے پلان تبدیل کیا گیا اور خود چیف انجینئر نے اس پر سوالات اٹھائے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے اس منصوبے کیلئے قرض دیا اس بینک نے بھی منصوبے کی شفافیت پر سوالات اٹھائے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا شہباز گل کے بیان پر ردعمل میں کہابی آر ٹی کا منصوبہ ابھی تک سٹے پر چل رہا حکومت اثر رسوخ سے آڈٹ نہیں کرنے دے رہی۔ عمران ساری عمر میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے اور کوستے رہے آج کس منہ سے پشاور بی آر ٹی کا افتتاح کرینگے؟پشاور بی آر ٹی پشاور کی عوام کیلئے تین سال عذاب بنارہا ہے۔شہبازشریف نے پنجاب کوپانچ سال میں تین میٹرو بسیں اورایک اورنج لائن ٹرین جیسے شاہکار منصوبے دیئے۔ مسلط شدہ حکومت سفید ہاتھی کا افتتاح کرنے پر خوشیاں منارہی ہے۔  عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہباز گل کو اورنج لائن ٹرین اور پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں کا موازنہ کرتے شرم آنی چاہیے۔نیازی کے احمقوں اور نالائقوں کا ٹولہ جھوٹ بولنے اور کوئے کو سفید کرنے پشاور پہنچے۔پرویز خٹک سمیت کے پی کابینہ کا ہر رکن بی آر ٹی کی تاریخیں دیتا رہا۔آج فخر سے کہہ رہے ہیں جو منصوبہ 2021میں مکمل ہونا تھا وہ ایک سال قبل مکمل کرلیا۔بی آر ٹی کی لاگت شہبازشریف کی تین میٹرو بسوں سے بھی چھ گنا تجاوز کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…