اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف ایک صوبائی وزیر پھٹنے والے ہیں جن کو انہوں نے کہا تھاکہ قربانی دینے کا وقت ہے،تھوڑا برداشت کرلیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارعارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ”انہوں نے کہا کہ کوٹھیاں بھی اور پیسے بھی ، ان کی بات نہیں کررہا، سرسری بات کررہاہوں، میں نے آپ کو کوٹھی دی ، پیسہ دیا، آپ نے مجھے نواز دیا، بعد میں آپ پر دبائو آیا تو مجھے کہتے ہیں کہ قربانی دینے کا وقت ہے”۔ان صاحب نے کہا کہ ” قربانی میری ، پیسے بھی میرے، ثواب آپ لے رہے ہیں”ساتھی اینکر کے وزیرسے متعلق سوال پر عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ ”لاہور” سے ہیں۔تجزیہ کار نے دعویٰ کیا کہ صوبائی وزیر اس حوالے سے مشاورت بھی کر رہے ہیں اگر اس سے پہلے کوئی ان گھر جا کر انہیں منالے تو معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ احتساب کا عمل تیز ہوگااور اس میں زیادہ تر اپوزیشن کے لوگ آئیں گے، کہاگیا ہے کہ اب اس ملک سے پیسہ نکلوانے کی کوشش کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ایک صوبائی وزیر پھٹنے والے ہیں، سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا بڑا انکشاف@arifhameed15 @saeed_qazi @UsmanAKBuzdar @PTIofficial @MediaCellPPP @pmln_org pic.twitter.com/5vaLS2JLES
— GNN (@gnnhdofficial) August 10, 2020