پی ٹی آئی حکومت کی پھرتیاں رانا تنویر اسلام آباد میں اسدقیصر کے ساتھ بیٹھے تھے پنجاب حکومت نے نیب ہنگامہ آرائی کا کیس لاہور میں بنا دیا

13  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لاہور واقعہ کے دور ان رانا تنویر حسین یہاں بیٹھے تھے ، ان پر پرچہ درج کرلیا گیا ہے ، پنجاب حکومت کی اس حرکت کا نوٹس لیں ،رانا تنویر حسین کے خلاف مقدمے پر تحریک استحقاق لیں ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور میں پیش آنے والے واقعے کے موقع پررانا تنویر حسین یہاں بیٹھے تھے پرچہ ان پر لاہور میں درج کرلیا گیا ہے ،پنجاب حکومت کی اس حرکت کا نوٹس لیں ۔ انہوںنے کہاکہ رانا تنویر حسین کے خلاف مقدمے پر تحریک استحقاق لیں۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ تحریک استحقاق دیں میں کمیٹی کو بھیج دوں گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر لاہور کے واقعہ کو آپ اٹھائیں گے تو ایوان کا ماحول خراب ہوگا،اگر بلاجواز رانا تنویر کا نام مقدمے میں آیا ہے تو اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کے واقعہ پر تفصیل سے بحث ہونی چاہیے، اس پر بحث ہو کہ کیوں یہ وقوعہ پیش آیا،کیا واقعی جو کچھ ہوا وہ درست تھا یا کچھ ڈرامہ بھی تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایک نکتہ نظر ہے کہ گزشتہ روز سارا ڈرامہ رچایا گیا ،یہ موقف ہے کہ اچانک گاڑیوں سے پتھر کیوں نکل آئے ،ایک موقف ہے یہ سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے سے کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ رانا تنویر حسین کی تحریک استحقاق کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہ یہاں تھے لاہور میں نہیں تھے تو ان کا نام پرچہ میں نہیں آنا چاہئے تھا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…