اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان (جمعرات کو) احساس نشوونما پروگرام کا اجرا کریں گے احسا س پرو گرام پہلے مر حلے میں 9اضلاع میں شروع کیا جا ئے گا،یہ پروگرام غذائی قلت کو مد نظر رکھتے ہو ئے احساس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
اسلام آبادمیں پریس کانفر نس کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ غذائی قلت سے بچوں کا قد اور وزن کم ہو جا تا ہے بچوں کی نشو ونما کے لئے منا سب غذا کی فراہمی بہت اہم ہے غذائی قلت بچوں کی ذہنی صلاحیتوں پربھی اثر انداز ہو تی ہے ہم نے غذائی قلت کو مد نظررکھتے ہو ئے اس کو احسا س پرو گرام میں شامل کیاہے۔ ا نہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل ضلع خیبر میں قائم نشوونما مرکز کا دورہ کریں گے اور احساس نشوو نما پر وگرام کا باقاعدہ اجرا کریں گے پروگرام میں احسا س کو عالمی ادارہ خوراک کا تعاون حاصل ہے ملک کے 9اضلاع میں 33نشوونما مراکز قائم کیے جا رہے ہیں پہلے مرحلے میں خیبر، اپر دیر،باغ، غذر، ہنزہ خاران، بدین اور راجن پور شامل ہیں پروگرام میں بلو چستان کے 3اضلاع بھی شامل ہیں، انہو ں نے مزید کہاکہ اگست کے مہینے میں 9اضلاع میں 35سنٹرز فعال ہو جا ئیں گے جس میں غذائی قلت کے شکا ر بچوں اور ماؤں کو خصوصی غذا دی جائے گی جبکہ بچیو ں کے لئے 2ہزار اور بچوں کے لئے 1500روپے بھی ملیں گے اور ماؤں کو تین مہینے کے لئے الگ سے غذائی ساشے دیے جائیں گے اور آنے جا نے کے لئے 500خرچہ بھی دیا جا ئے گا۔