عام تعطیل کا اعلان، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ایک نہیں اکٹھی تین چھٹیاں

12  اگست‬‮  2020

کراچی(نیوز ڈیسک) یوم آزادی پاکستان 14 اگست بروز جمعہ کو آ رہا ہے جس پر عام تعطیل دی جاتی ہے، وفاقی حکومت کے زیر کنٹرول سرکاری اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو بھی عام تعطیل ہوتی ہے، اس طرح وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین ایک چھٹی نہیں بلکہ تین چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ نے یوم آزادی14 اگست بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔سندھ سروسز ڈپارٹمنٹ کی

جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔پاکستان میں 14 اگست کے حوالے تیاریاں بھی عروج پر ہیں اور عوام میں کافی جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔ بازاروں میں سبز جھنڈیوں کی بہار ہے اور لوگ اپنے گھروں کو بھی سجا رہے ہیں۔ملک بھرمیں 14 اگست بروز جمعے کو پاکستان کا73واں یوم آزادی منایا جائے گا۔ دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاں کے ساتھ ہوگا۔مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات ہوں گی۔ صدر اور وزیر اعظم قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کئے جائیں گے۔یوم آزادی مناتے ہوئے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا جائے گا۔دوسری جانب ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 14 اگست کو پاکستان کے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ یوم آزادی پاکستان 14 اگست بروز جمعہ کو آ رہا ہے جس پر عام تعطیل دی جاتی ہے، وفاقی حکومت کے زیر کنٹرول سرکاری اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو بھی عام تعطیل ہوتی ہے، اس طرح وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین ایک چھٹی نہیں بلکہ تین چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…