یوم آزادی پر ملک بھر میں عام تعطیل وفاقی سرکاری ملازمین 3چھٹیوں کے مزے اٹھائینگے

12  اگست‬‮  2020

لاہور (آن لائن) پاکستان کا 73 واں جشن آزادی بروز جمعہ منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے جمعہ کو عام تعطیل ہوگی جبکہ پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے لاہور سمیت پورے ملک میں سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ قومی اخبارات پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ چینلز اس سلسلے میں خصوصی نشریات پیش کریں گے۔

یوم آزادی پر شہر بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام یوم آزادی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔حکومتی ، سرکاری شخصیات اورپاک افواج کے افسران ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار مبارک پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کریں گے ۔ ملک کے مختلف مقامات پر تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کے لئے بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ دوسری جانب گھروں اور گلی محلوں کو خوبصورت جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا جارہا ہے ۔ اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور ور اس کے ساتھ چراغاں بھی کیا جائے گا ۔ملک بھر میں چھوٹے بڑے بازاروں میں ہر طرف قومی پرچموں کی بہار ہے اور بیجز ، جھنڈیوں اور قومی پرچم کی طرز پر لباس کے سٹالز پر خریداری عروج پر ہے ۔ پورا شہر سبز ہلالی پرچموں پر سجایا جائے گا۔ شہر کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں واقع گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم لہرا دئیے گئے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر پاک رینجرز کے زیر اہتمام پرچم اتارنے کی خصوصی تقاریب بھی منعقد ہونگی۔ اسی طرح شہر کے بیشتر سرکاری اور نجی ادارے جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم لہرائیں گے اور دفاتر میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…