منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

گاڑی پر پتھر نہیں لگا مریم نواز پرلیزر گن سے فائر کئے جانے کا انکشاف

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی کو پتھر نہیں لگا حکومت اس کی تحقیقات کرے، آج تک ایسا پتھر نہیں دیکھا جو بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ بریک کردے۔مجھے لگتا ہے اردگرد کی عمارتوں سے لیزرگن سے فائر کیا گیا جومریم نواز پر براہ راست قاتلانہ حملہ تھا۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب دفتر کے اطراف دو سے تین میل تک علاقہ کیوں بند کیا گیا۔اس کی وجہ سے پورے شہر میں ٹریفک جام رہا، ن لیگ کے کارکن بھی کئی میل پیدل چل کر وہاں پہنچے، ن لیگ کے کارکنوں نے تین گھنٹے دھوپ میں مریم نواز کا انتظار کیا مگرایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب دفتر کے باہر جمہوری طور پر خاموش رہ کر اپنی لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے گئے تھے، ن لیگ کے کارکن پتھرائو سے زخمی ہوئے، پولیس کا کوئی اہلکار زخمی نظر نہیں آیا، ہمارے کارکنوں پر کیمیکل اسپرے، لاٹھی چارج اور ا نسو گیس شیلنگ کی گئی۔ مریم نواز کی نیب میں طلبی کا اشتہار ن لیگ نے نہیں دیا تھا، نیب میڈیا ٹرائل کر کے لوگوں کی عزتیں خراب کرتا ہے۔
مریم نواز مرکزی جماعت کی لیڈر ہے، مریم نواز کی گاڑی روکنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، اس تمام واقعہ کے پیچھے درپردہ منصوبہ مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کرنا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور نیب آفس کے باہر پولیس اور لیگی کارکنوں میں تصادم ہوا تھا جس کی وجہ سے مریم نواز کا بیان بھی ریکارڈ نہیں ہوسکا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…