بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کا جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منا نے  کا  فیصلہ ، ہنگامہ آرائی کرنے والوں اور پتھر لانے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

؁اسلام آباد(آن لائن )   وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منا نے   کا  فیصلہ کیا گیا ہے ،  وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے  کہ جشن آزادی پر کرونا کے باعث تقریبات میں احتیاطی تدابیر مدنظر رکھی جائیں، کابینہ اراکین  نے  نیب کے آفس کے باہر ن لیگی  کارکنوں کی طرف سے  ہنگامہ آرائی کی مذمت  کی گئی اور کہا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے

والوں اور پتھر لانے والوں کے خلاف قانون کار وائی ہونی  چا ہئیے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا ۔کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔۔کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔کابینہ کو جشن  آزادی کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ  جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے۔جشن آزادی پر کرونا کے باعث تقریبات میں احتیاطی تدابیر مدنظر رکھی جائیں۔وزیراعظم  کا کہناتھاکہ  یوم  آزادی ہماری پہچان ہے۔جشن  آزادی کے موقع پر جدوجہد آ زادی سے نئی نسل کو روشناس کروایا جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں  چیئرمین سی ڈی اے نے  مارگلہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ  دی ۔کابینہ نے مارگلہ روڈ پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت دی تھی۔اسلام آباد کے مضافات میں قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر آئی جی اسلام آباد نے کابینہ کو  بریفنگ  کی ۔ ذرائع کے مطابق   کابینہ اراکین کی جانب سے  نیب کے آفس کے باہر ن لیگ کے کارکنوں کی طرف سے  ہنگامہ آرائی کی مذمت کی گئی ۔  ،کابینہ اراکین نے کہا  کہ نیب کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔ہنگامہ آرائی کرنے والوں اور پتھر لانے والوں کے خلاف قانون کار وائی کرنی چا ہئیے ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…