اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر رانا مبشر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی موجودگی میں واقعہ کوڈ کیا۔ اگر ایک پانچ سال کے بچے سے یہ سوال پوچھا جائے تو وہ بھی اس کا 95 فیصد صحیح جواب دیدے گا۔ رانا مبشر وزیراعظم ہائوس میں تھے اور فواد چوہدری ان کے ساتھ کھڑے تھے، اس موقع پر یورپی یونین کے ایمبیسڈر نے کہا کہ کیا آپ میرا تعارف پنجاب کے وزیراعلیٰ سے
کرا سکتے ہیں، تو انہوں نے عثمان بزدار سے کہا کہ یہ یورپی یونین کے ایمبیسیڈر ہیں اور آپ سے ملنا چاہ رہے ہیں اس موقع پر عثمان بزدار نے پوچھا کہ یورپی یونین کون سا ملک ہے اور یہ کہاں پر ہوتا ہے۔ اگر وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ عالم ہے تو اللہ حافظ ہے ہماری لیڈر شپ کا کہ ہم پر ایسے لوگ مسلط کئے جا رہے ہیں جن کی قابلیت کا لیول یہ ہے کہ ہمارے بچے ان سے بہتر ہیں۔