لاہور (آن لائن) سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں حکومت پنجاب نے سیاحت مہنگی کر دی ہے، صوبائی حکومت کے حکم پر محکمہ سیاحت پنجاب کی جانب سے پٹریاٹہ چیئر لفٹ کی ٹکٹ میں ایک سو روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ٹکٹ کی قیمت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اضافے کے بعد پٹریاٹہ چیئر لفٹ کی
ٹکٹ 8 سو روپے میں دستیاب ہو گی، اس سے قبل ٹکٹ کی قیمت 7 سو روپے مقرر تھی، جنرل منیجر آپریشن کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے تحت ٹکٹ میں اضافے کا فوری طور پر اطلاق کر دیا گیا ہے، ٹکٹ میں اضافہ کے ذریعے محکمہ سیاحت کے مالی بحران کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔