بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا،نیب عمارت کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ عملہ بھی زخمی، نیب کا ن لیگ کیخلاف دھماکہ خیز فیصلہ

datetime 11  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد/لاہور(آن لائن )ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ لاہور میں منگل کو مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا تاہم انکی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہوکر جواب دینے کی بجائے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ اور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق نیب کے 20سالہ دور میں پہلی مرتبہ ایک آئینی و قومی ادارے

کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ روا رکھا گیا ہے جس میں نیب کی عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ نیب کے عملہ کو بھی زخمی کیا گیا۔ان حالات میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں تھا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور دیگر شر پسند عناصر کیجانب سے منظم انداز میں قانونی کارروائی میں مداخلت کی تحقیقات کافیصلہ کیا ہے۔مزید بر آں نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کروانے کابھی فیصلہ کیا ہے۔نیب کیجانب سے آگاہ کیا جاتا ہے نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکی تمام تر وابستگیاں ملک و قوم کے ساتھ ہیں۔نیب کا کسی سیاسی جماعت و گروہ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ نیب کے تمام تر اقدامات آئین و قانون کی روشنی میں سر انجام دیتا ہے۔نیب میں پیشی کے لئے آنے والے تمام افراد کو قانون کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ نیب میں ذاتی حیثیت میں پیشی کے لئے بلانے کا مقصد قانون کے مطابق کسی بھی شخص کا موقف معلوم کرنا ہوتا ہے۔نیب کے افسران قانون کے مطابق نیب میں پیشی کے لئے آنے والے ہر شخص کی عزت و احترام کو یقینی بنانے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں مگر کسی دباؤ، دھمکی،شر انگیزی /غنڈہ گردی کی پر واہ کئے بغیر اپنے قومی فرائص سر انجام دیتے رہیں گے۔کیونکہ نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…