اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نےایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات اور طریقہ کار احتساب اور حکومتی رٹ قائم کرنے پر غور کرنا چاہیے ۔ اس کیلئے یہ ضروری ہے کہ ٹھیک مشیروں کا انتخاب کیا جانا چاہیے ،آپ کیا سمجھتے ہیں کہ
پنجاب جیسے اتنے بڑے صوبے کی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنا دیا جائے جو یہ پوچھ رہا تھا کہ یورپی یونین کس ملک کا نام ہے ۔ اس طرح تو نہیں چل سکتا ۔قبل ازیں سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ نیب کے آفس کے باہر لیگی کارکنان اور پولیس تصادم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو اس پر کمزوری کا مظاہر نہیں کرنا چاہیے ، کسی لمبی چوڑی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے ، محترمہ کو پکڑ کر جیل میں ڈالنا چاہیے ، جن لوگوں نے یہ ہنگامہ کیا انہیں بھی پکڑکر بند کر دیا جائے اور یہ پیغام دیا جائے کہ آئندہ ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔