اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود سندھ حکومت نے فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا

datetime 10  اگست‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے ضلع وسطی میں تعینات خیبر پختونخوا حکومت کے افسر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود عہدے کا چارج نہیں چھوڑا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ضیا الرحمان کو عہدے پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے خیبر پختونخوا کے

افسر ضیا الرحمان کو ڈپٹی کمشنر کا عہدہ چھوڑنے سے روک دیا اور ضیا الرحمان کو ڈپٹی کمشنر کے حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ضیا الرحمان کی خدمات دوبارہ خیبر پختونخوا حکومت کو دینے کا نوٹیفکیشن 27 جولائی کو جاری کیا تھا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے افسر کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعیناتی پر سندھ حکومت کے افسران میں بھی تشویش پائی جاتی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود وہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی آسامی پر کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ضیا الرحمان کی تقرری پر پاکستان تحریک انصاف نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ کراچی کے ضلع وسطی میں تعینات خیبر پختونخوا حکومت کے افسر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود عہدے کا چارج نہیں چھوڑا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ضیا الرحمان کو عہدے پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے خیبر پختونخوا کے افسر ضیا الرحمان کو ڈپٹی کمشنر کا عہدہ چھوڑنے سے روک دیا اور ضیا الرحمان کو ڈپٹی کمشنر کے حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…