ملک بھر میں بازار اور ریسٹورینٹس کھل گئے،شہریوں نے احتیاطی تدابیر ہوا میں اڑادیں

10  اگست‬‮  2020

لاہور /کراچی /اسلام آباد (این این آئی) قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت 10اگست پیر سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کردی گئی ہے تاہم شہریوں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ضابطہ کار (ایس او پیز ) پر بالکل عمل نہیں کیا جارہا۔کراچی، لاہور،اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں بازار اور شاپنگ مالز کھل گئے ہیں ، ریسٹورینٹ، کیفے اور سینما کھولنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے واضح ہدایات کے باوجود پہلے ہی دن شہریوں نے احتیاطی تدابیر ہوا میں اڑادیں اور مارکیٹوں میں

خواتین اور بچوں کا رش لگ گیا۔بازاروں میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے والے ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے اور ماسک لگانے والوں کی تعداد بھی انتہائی کم رہی۔بڑے ریسٹورنٹس اور فوڈ کورٹس میں میزوں پر سماجی فاصلہ نظر آیا تاہم ڈھابوں پر کھانے پینے کے شوقین افراد نے سب کچھ حلوہ پوری، نہاری اور چائے کے شوق میں بھلادیا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے خبردار کیا ہے کہ محرم الحرام میں کورونا سے متعلق ضابطہ کار(ایس اوپیز) پر عمل نہ کرنے سے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…