لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے نے مسجد وزیر خان میں ریکارڈنگ کی اجازت کے بعد ناچ گانے کی محفل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی کا واقعہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں ایسی خرافات،علیحدہ اسلامی ملک پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے شرمناک مذاق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس
میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ اس سانحہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی کو ایسی جرات نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی مساجد خاص کرتاریخی مساجد میں فلمی یونٹوں کو ریکارڈنگ کی قطعاً اجازت نہ دی جائے مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی محفل شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قائدین نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اس لیے فی الفور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔