اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ پاکستان ان چاروں کے درمیان پھنس گیا‘‘ہم مدد سعودی عرب سے لیتے ہیں اور ترانے دشمنوں کے گاتے ہیں ، سعودی عرب صرف ہمارا دوست نہیں بلکہ یہ ہماری مجبوری بھی ہے لیکن اب ۔۔۔شاہ محمود قریشی کا وہ بیان جس پر سعودی عرب مائینڈ کر گیا ؟جاوید چودھری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’شاہ محمود قریشی ذمہ دار ہیں ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ہم اس وقت چار دوستوں کے نرغے میں ہیں‘ ایران ہمارا ہمسایہ بھی ہے اور ہماری آبادی کا20فیصد اہل تشیع پر بھی مشتمل ہے‘ یہ پاکستان کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بھی تھا‘ ترک ہمارے خون میں شامل ہیں‘ یہ ہزار سال برصغیر میں آتے اور جاتے رہے‘ اردو تک ترک لفظ ہے

اور ترکی دنیا کے ان تین ملکوں میں بھی شامل ہے جن میں آج بھی پاکستان کی تھوڑی بہت عزت ہے اور ہم ملائیشیا اور مہاتیر محمد سے بھی بہت متاثر ہیں تاہم سعودی عرب ہمارا اہم ترین دوست ہے‘ یہ ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور مستقل مددگار بھی۔سعودی عرب 1947ء سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرتاآ رہا ہے‘ ہم 2018ء میں دیوالیہ ہونے کے قریب تھے‘ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جس نے اس وقت ہمیں تین ارب ڈالر قرض بھی دیا تھا اورساڑھے نو ارب ڈالر کا ادھار پٹرول دینے کا وعدہ بھی کیا تھا‘ سعودی عرب میں 25لاکھ پاکستانی بھی کام کرتے ہیں اور یہ لوگ ہر ماہ ہمیں سب سے زیادہ ”فارن ایکس چینج“ بھجواتے ہیں لہٰذا سعودی عرب صرف ہمارا دوست نہیں بلکہ یہ ہماری مجبوری بھی ہے لیکن اب ایشو یہ ہے ہماری یہ ”مجبوری“ دوسرے تینوں دوستوں سے ناراض ہے‘ ترکی نے سعودی عرب پر چارسو سال حکومت کی تھی۔سعودیوں نے 1918ء میں ترکوں کے خلاف جنگ لڑ کر آزادی حاصل کی تھی چناں چہ ترکوں اور عربوں کے درمیان عداوت پائی جاتی ہے‘ طیب اردگان تیزی سے خلافت کی طرف دوڑ رہے ہیں اور سعودی عرب ان کے عزائم کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہا ہے‘ ایران اور سعودی تنازع 14سو سال پرانا ہے‘ اس تنازعے نے جنگ قادسیہ کے فوراً بعد جنم لے لیا تھا اور یہ شاید قیامت تک چلتا رہے گا‘ ملائیشیا کے مہاتیر محمد او آئی سی کی جگہ

ایک نیا مسلم اکنامک فورم بنانا چاہتے تھے۔ملائیشیا نے اس سلسلے میں پانچ کانفرنسیں بھی کرائیں لیکن عرب ملکوں کی مخالفت کی وجہ سے یہ فورم کام یاب نہ ہو سکا‘ سعودی عرب کے لیے یہ کوشش بھی قابل قبول نہیں تھی‘ پاکستان ان چاروں کے درمیان پھنس گیا‘ ہمیں چاہیے تھا ہم مخالفت اور عداوت کے اس ماحول میں اپنا مفاد دیکھتے‘ ہم سعودی عرب میں موجود اپنے 25لاکھ ورکرز پر توجہ دیتے

اور سعودی عرب سے ملنے والے ادھار تیل اور تین ارب ڈالرز کو نظر میں رکھتے لیکن ہم نے اوپر نیچے سفارتی حماقتیں شروع کر دیں۔ہم مدد سعودی عرب سے لیتے رہے لیکن ترانے ہم ان کے دشمنوں کے گاتے رہے لہٰذا پھر وہ دن آتے دیر نہ لگی جب پرانے تعلقات خطرے کا شکار ہو گئے‘ ادھار کا تیل بھی تقریباً بند ہو گیااور ہم ایک بلین ڈالرز واپس کرنے پر بھی مجبور ہو گئے اور باقی رقم بھی ہمیں بہت

جلدواپس کرنا پڑ جائے گی۔ہم اب آتے ہیں ”کیسے اور کیوں؟“ کی طرف‘ یہ سلسلہ شاہ محمود قریشی کے ایک بیان سے شروع ہوا تھا‘ آپ کویاد ہو گا عمران خان نے اکتوبر2019ء میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان صلح کا سلسلہ شروع کیا تھا۔یہ 13 اکتوبر کو ایران اور 15اکتوبر کو سعودی عرب گئے تھے‘ صلح کی یہ پیش کش ہم نے سعودی عرب کو کی تھی اورہمیں جواب میں کہا گیا تھا

”آپ کوشش کر لیں لیکن یہ ایشو 14 سو سال پرانا ہے‘ یہ آسانی سے حل نہیں ہو گا“ صلح کی اس کوشش کے دوران شاہ محمود قریشی نے روانی میں کہہ دیا‘ہم سعودی عرب کی خواہش پر صلح کی کوششیں کر رہے ہیں‘ سعودی عرب مائینڈ کر گیا اور اس نے ہم سے پوچھ لیا ”ہم نے آپ سے صلح کی درخواست کب کی تھی؟“ہمارے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…