اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو میرشکیل الرحمان کے خلاف بنایا گیا کیس انہوں نے ذاتی طورپردیکھا ہے۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے
خلاف کیس بہت کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک وہ وزیراطلاعات رہے سینسرشپ نہیں ہونے دی، بات چیت بھی ہوتی تھی، جھگڑے بھی کرتا تھا اگر اختلاف ہے تب بھی آپ اداروں کو تباہ نہیں کرتے، ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔