”عمران خان اگر میری سنتے تو آج حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہوتی” طعنوں سے بچنے کیلئے وزیر اعظم کو کونسا منصوبہ ختم کرنے کا کہا؟ فواد چوہدری نے دل کی بھڑا س نکال دی

8  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان میری بات سنتے تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کو کہہ کر بی آر ٹی منصوبہ کو ختم کریں۔

ہر بندہ اٹھ کر ہمیں اس کا طعنہ مارنا شروع کر دیتا ہے۔ پشاور بی آر ٹی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ہم اسے میڈیا کے سامنے درست طریقے سے پیش نہیں کر سکے۔ وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے چھوٹی فنڈنگ سے پارٹی کا آغاز کیا، آج تک سب کو پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کہاں سے آتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کے بارے کسی کو علم نہیں،دریں اثناوفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو میرشکیل الرحمان کے خلاف بنایا گیا کیس انہوں نے ذاتی طورپردیکھا ہے۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف کیس بہت کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک وہ وزیراطلاعات رہے سینسرشپ نہیں ہونے دی، بات چیت بھی ہوتی تھی، جھگڑے بھی کرتا تھا اگر اختلاف ہے تب بھی آپ اداروں کو تباہ نہیں کرتے، ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…