کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے پاکستان کے سیاسی نقشے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے، ہربات، فیصلے پر تکلیف، ہم نے حدود بنادیں، باقی حدود میں رہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیرت ہے نقشے بازوں کونقشے کی فکر ہے؟ ناک نقشہ دیکھیں تو بھارتی شکلیں
اور چلے نقشے کا مذاق اڑانے، نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے، ایساکرنیوالے کا ہی نقشہ بگڑکررہ جائے گا، ہربات، فیصلے پر تکلیف، ہم نے حدود بنادیں، باقی حدود میں رہیں۔یاد رہے چند روز قبل حکومت پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کیا تھا ، جس میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیاگیاتھا اور سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ اور یہی بانڈری اب انٹرنیشنل بارڈر ہوگا۔