کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کی پشگوئی کی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے محکمہ جات کو الرٹ اور ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے کراچی، حیدرآباد اور دیگر
بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، روڈ کلیئرنس مشینری، ضروری عملہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رکھیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کیدوران غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر برقی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ اور مکران کے ساحل پر سمندری لہروں کا زور رہیگا ماہی گیر گہرے پانی میں جانے سے گریز کریں۔