جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی گھنائونے چہرے کو بے نقاب کر دیا

datetime 5  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کر رہے ہیں، بھارت کی قابض افواج کی طرف سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں چھپانے کے لئے بیرونی دنیا کے ساتھ ان کے مواصلاتی رابطے منقطع کئے گئے ہیں، نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے اور نام نہاد تلاشی کی کارروائیاں روزانہ ہو رہی ہیں

اور کشمیر کی حقیقی سیاسی قیادت جیلوں میں بند ہے، 5 اگست 2019ء کا بھارتی اقدام غیر انسانی فوجی محاصرہ اور مواصلاتی رابطوں کا منقطع کیا جانا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ 5 اگست 2019ء کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر منائے جانے والے یوم استحصال کے موقع پر ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے غیر انسانی فوجی محاصرے اور مواصلاتی بندشوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی زندگیوں اور ان کے روزگار کو تباہ کر دیا اور ان کی شناخت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی انتہاء پسند اور توسیع پسندانہ سوچ رکھنے والی بی جے پی آر ایس ایس کی نمائندہ بھارتی حکومت ہندتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور بھارتی حکومت خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے اور مسلمان اقلیت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی قوانین اور بالخصوص چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع کے مطابق کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کر دیا ہے اور پاکستان، ارکان پارلیمنٹ، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری کے ارکان نے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں پر اپنی آواز بلند کی ہے۔

بھارت دنیا کے سامنے ایک جارح اور جابر ملک کے طور پر بے نقاب ہو گیا ہے اور اس کے نام نہاد سیکولر اور جمہوری دعوے بھی مکمل طور پر بے نقاب ہوئے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے محاصرے کے شکار عوام کیلئے اور انصاف و انسانی وقار کے لئے یہ ضروری ہے کہ عالمی برادری فوری مداخلت کرے اور مذمت کے اپنے الفاظ کے ساتھ عملی اقدامات کرے تاکہ بھارت کشمیری عوام کے خلاف موجودہ ظالمانہ کارروائیاں

بند کر دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ دے گا اور نہ ہم اور نہ ہی کشمیری عوام کے خلاف بھارتی غیر قانونی اقدامات اور ظلم و جبر کو قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی عالمی برادری تک رسائی کے لئے کشمیری عوام کی آواز روکنے میں ناکام رہا ہے اور اب بھارت منصفانہ حقوق اور بنیادی آزادیوں کا مطالبہ کرنے والے عوام پر ہندتوا سوچ کو مسلط کرنے میں ناکام رہے گا۔ انہوں نے

کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہر کشمیری کی شہادت اور ہر کشمیری کے گھر کو جلانا یا تباہ کرنا کشمیری عوام کے بھارتی قبضہ سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔ کشمیری عوام کی پوری جدوجہد کے دوران پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ اس وقت تک کھڑا رہے گا جب تک کہ وہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے

حق خودارادایت کا ادراک نہ کریں۔بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اہل کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں ظالمانہ فوجی محاصرے کا سامنا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گل کرنے کی کوشش کی میں بطور سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت موثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکاری کی نسل پرست فسطائیت (ہندو توا) کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اہل کشمیر کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم اورموقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…