اسلام آباد(آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی، اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا، ڈیتھ وارنٹ بھارت نے کشمیری عوام کے نہیں بلکہ اپنے خلاف جاری کیا۔ مشال ملک
کا کہنا تھا کہ بھارت نے دکھا دیا وہ عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا بڑا مخالف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی، اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کے یکطرفہ ظالمانہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں یوم استحصال منایا گیا۔