لاہور( این این آئی )یوم استحصال کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسری نگرکاوقت دکھانے کے لئے گھڑی نصب کر دی گئی ۔ایئرپورٹ پرکشمیراورپاکستان کے جھنڈے بھی لہرا دئیے گئے ۔لائونج اورپارکنگ ایریامیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم پرمبنی بینربھی آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ کشمیریوں پربھارتی مظالم سے متعلق سکرینوں پرفلم بھی نشرکی جارہی ہے۔آج ائیر پورٹ پر کشمیریوں سے سے یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی جائے گی۔