ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پاک افواج اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ شروع

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سکھر میں پاک افواج اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ شروع ہو گیا  ، جے یو پی اور جناح ویلفیئر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ، پاک فوج زند ہ باد ، بھارت مردہ باد کے نعرے ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پاک افواج ، کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف احتجاجی سلسلہ شروع ہو گیا ہے جمعیت علماء

پاکستان اور جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م باغ حیات علی شاہ میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میںبھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انڈیا کے خلاف اپنے شدید غمہ و غصہ کا اظہار کیامظاہرے کی قیادت جے یو پی کے صوبائی رہنما مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری ، جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ، مولانا نعمان خان قادری و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کے دوران مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت بزدل ہے جو امریکہ کے اشارے پر کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا قاتل ہے اور دنیا کا سب سے بڑ ا دہشت گرد ہے،ایسا لگتا ہے کہ کشمیر میںہونے والے مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں لاپتہ ہو گئی ہیں تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ آپس میں اتحاد کر کے کشمیری مسلمانوں کیلئے ایک پلٹ فارم پر آواز بلند کریںرہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت کی گھناؤنی سازشوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا پاکستان کی پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار کھڑی ہے اگر بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو پوری قوم پاک افواج کیساتھ ملکر اسکی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی پاکستان کی بہادر افواج اور قوم اپنے ملک کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے۔اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ انکی جدوجہد میں شامل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…