وفاق کی سندھ کو دھمکیاں پاکستان پر حملہ ہے، کشمیر مسئلہ چند منٹ کی  خاموشی  سے اجاگر نہیں ہو گابلکہ کیا کرنا ہو گا ؟ مولا بخش چانڈیو حکومت پر برس پڑے

4  اگست‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو  نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکومت کی سندھ حکومت کو دھمکیاں وفاق پاکستان پر حملہ ہیں،اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت صرف نااہل ہی نہیں مافیاز کی سہولتکار بھی ہے ، خان صاحب اور ان کے انمول رتن نے پنجاب جیسے خوشحال صوبے کو کنگال کر دیا ہے ،

پنجاب میں آٹے کا بحران پیدا کر کے ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیا جا رہا ہے، اگر سندھ حکومت ہی پنجاب کے ہر بحران کی ذمہ دار ہے تو صوبہ ٹھیکے پر مراد علی شاہ کو دیا جائے ،سندھ کو گورنر راج کی دھمکیاں سندھ پر نہیں آئین اور وفاق پر وار ہے ،یہ نالائق ناعاقبت اندیش حکمران ان دھمکیوں کا نتیجہ نہیں جانتے ،صوبوں کے خلاف اسلام آباد سے چلائی جانے والی یہ مہم معمولی بات نہیں ہے ، اگر سندھ یا کسی صوبے نے وفاقی حکومت کے اقدامات کا جواب دیا تو سوچیں بات کہاں جائے گی؟ عمران خان اور ان کے وزرا ہوش کا ناخن لیں ، ملک کے ساتھ مت کھیلیں ، کشمیر سے دستبردار ہونے والی حکومت اپنے صوبوں کو آنکھیں دکھا رہی ہے، عمران خان کا محبوب بھارتی وزیراعظم کشمیر ہڑپ کر گیا اور یہ بھاشن دیتے رہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت کا خاتمہ نہ کشمیریوں کو قبول ہے نہ ہم کریں گے، عمران حکومت بیشک خاموش رہے مگر قوم خاموش نہیں رہے گی ،ہم بھٹو ، بینظیر بھٹو شہید اور بلاول بھٹو زرداری کی جماعت ہیں ۔پیپلز پارٹی کشمیر پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کرے گی ، کشمیر مسئلہ چند منٹ کی  خاموشی یا سلیکٹڈ کے بے سرو پا بھاشنوں سے اجاگر نہیں ہوگا ،مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے مدبرانہ سفارتکاری اختیار کرنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…