ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے کو چینی ڈکیتی پارٹ تھری قرار دے دیا ، چینی غائب کرنے کا الزام

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چینی چور عمران مافیا نے ایک دفعہ پھر ملک میں چینی کا ذخیرہ ختم کر دیا ہے اپوزیشن پہ این آر او لینے کا الزام اور چینی چور عمران مافیا نے ملک سے ایک دفعہ پھر چینی غائب ،عمران صاحب صاحب چینی چور کر کے عوام کو ویکٹری کا نشان بنا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم خبردار رہے، عمران مافیا چینی درآمد کے نام پر بڑی ڈکیتی کرنے جارہا ہے ،کچھ عرصے بعد عمران صاحب پھر چینی انکوائری کمشن بنائیں گے اور خود کوایک اور’ این۔ آر۔ او‘ دیں گے،عمران مافیا 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی آڑ میں قوم اور اس کے خزانے سے اربوں روپے مزید لوٹنے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے ،عمران صاحب 23 ارب روپے سے زائد چینی مافیا کو عیدی دے رہے ہیں ،عمران صاحب عالمی منڈی سے مہنگے داموں خریدکر مافیاز کے ذریعے وہی چینی مہنگے داموں قوم کو فروخت کرائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’ای۔سی۔سی‘ کا فیصلہ اب کس نے کیا ہے؟ اب اعداد وشمار کس نے دئیے ہیں؟عمران صاحب گندم کی کرشنگ سے تین ماہ پہلے چینی کی درآمد کیوں ؟ چینی کی پہلی ڈکیتی کے پیسے ختم ہوگئے ہیں؟عمران صاحب پیپرا رولز سے استثنٰی لے کر عمران مافیا کو سہولت کیوں دے رہے ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…