کراچی (این این آئی) گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں13کروڑ51لاکھ ڈالرزکی کمی ہوگئی اورزرمبادلہ کے مجموعی ذخائر19ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 24جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19ارب4کروڑ73لاکھ ڈالرز کی سطح سے گر کر18ارب91کروڑ22لاکھ ڈالرز ریکارڈ کئے گئے ۔اس دوران
مرکزی بینک کے ذخائر 14کروڑ60لاکھ ڈالر گھٹ کر11ارب97کروڑ56لاکھ رہ گئے تاہم کمرشل بینکوںکے ذخائر ایک کروڑ9لاکھ ڈالر کے اضافے سے6ارب93کروڑ66لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔24 جولائی 2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 146 ملین امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔