پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اس عید کی چاند رات میں یہ بات ساری قوم سے کہنا چاہتا ہوں ،وزیراعظم سے درخواست کرنا چاہتا ہو ں کہ وہ انہیں رہا کردیں،نیب والے اگرسن۔۔۔ عمران خان سے کس کی رہائی کیلئےدو دفعہ کہا ؟ شیخ رشید کا انکشاف

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ انہو ں نے وزیراعظم سے دو بار کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کو رہا کریں اور اگر نیب والے بھی بات سن رہے ہیں تو مہربانی کریں عید کا موقع ہے بڑا دن ہے حوصلے سے فیصلہ کریں، یہ بات انہو ں نے جیو کے پروگرام  میں

گفتگو کے دوران کہی ۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں موت کو ہاتھ لگا کر آ یا ہو ں میراکورونا سیریس تھا اور میں دو دن آکسیجن پر رہااور اس وجہ سے مجھ میں کمزوری ہے لیکن میں آ پ کو اس لیے انکار نہیں کر سکا کہ میں نے وزیراعظم کو دو دفعہ جا کے ان سے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان کو رہا کردیں میں اس عید کے چاند رات میں یہ بات ساری قوم سے کہنا چاہتا ہوں وزیراعظم سے درخواست کرنا چاہتا ہو ں کہ وہ انہیں رہا کردیں،اگر نیب والے سن رہے ہیں تو وہ بھی مہربانی کریں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے خود دو دفعہ ان سے گزارش کی تھی اب میری طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے ٹی وی کے ذریعے چاند رات کو کہنا چاہتا ہو ں کہ نیب کو بھی کہنا چاہتا ہو ں اور وزیراعظم سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہو ں کہ بڑا دن ہے بڑے حوصلے سے بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے انہیں رہا کردیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تو یہی کہتا ہے کہ یہ ہمارے ہا تھ میں نہیں ہے یہ نیب کا انڈیپنڈنٹ کیس ہے ، نیب سے درخواست میں تو نہیں جا سکتا تھا میں تو عمران خان کے پاس ہی جاسکتا تھا ان ہی سے اپیل کی ہے دو دفعہ ایک دفعہ نہیں دو دفعہ مل کے اور آج سرعام کررہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…