لندن (آن لائن ) برطانوی ائیرلائن برٹش ائیرویز نے صرف ایک پاکستانی شہر کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برٹش ایئر ویز کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد اسلام آباد اورلندن کیدرمیان ہفتے میں3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ سفر کے دوران مسافروں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا. ذرائع کے مطابق لندن سفر کے دوران مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا،
برٹش ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلائٹس کا آغاز دونو ں ملکوں میں مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔ترجمان برٹش ایئر ویز کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ فلائٹس سے ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے تحت پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے متعدد پائلٹس کو جعلی لائسنس پر معطل کیا جاچکا ہے جبکہ فہرست میں موجود کئی پائلٹس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ۔دوسری جانب یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے پر عائد پابندی کے بعد اب بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ پی آئی اے حکام کی جانب سے برطانیہ کیلئے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائیرلائن کی جاب سے متبادل ذرائع سے مسافروں کو پاکستان سے لندن، برمنگھم اور مانچسٹر تک براہ راست لے جایا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے برطانیہ کیلئے 14 اگست سے پروازوں کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔ عید کے بعد پروازوں کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ مزید تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جعلی پائلٹس کے معاملے کے باعث یورپی یونین اور امریکا کے علاوہ برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ برطانوی ائیرلائن برٹش ائیرویز نے صرف ایک پاکستانی شہر کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔