جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

قوم عمران خان کا ایک ہی بڑا فیصلہ سننا چاہتی ہے کہ استعفیٰ دے اور ملک کی جان چھوڑے ، طلال چوہدری کا فواد چوہدری کے بیان پر جوابی وار

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عمران خان کا ایک ہی بڑا فیصلہ سننا چاہتی ہے کہ استعفی دے اور ملک کی جان چھوڑے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور چینی چوری کرادی ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اورڈالر کی قیمت بڑھا دی ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور ملک پر 12000 ارب قرض چڑھا دیا ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور ملک میں معیشت ختم ہوگئی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور شرح سود ڈبل، کاروبار بند ہوگیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور پوری دنیا میں بھیک مانگنا شروع کردی ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور فارن فنڈنگ کیس میں اربوں کھربوں کھاگیا،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور 23 خفیہ اکاونٹس چھپا لئے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور بی آرٹی میں 128 ارب کا قوم کو ٹیکہ لگ گیا ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور ترقی کی شرح 5.8 سے صفر ہوگئی ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور چینی چوروں نے اربوں کمالئے اور باہر بھاگ گئے ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور چینی پر کمیشن بنا کر خود کو بچالیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور تاریخ کی کم ترین قیمت کے باوجود پٹرول میں عوام کو ریلیف نہ دیا ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور پھر پٹرول میں اربوں روپے کمانے والے مافیا کو بچانے کے لئے کمیشن بنادیا ،ملک اور قوم سلیکٹڈ کے مزید بڑے فیصلوں کے متحمل نہیں،قوم بس اب ایک ہی بڑا فیصلہ عمران نیازی سے چاہتی ہے کہ قوم کی جان چھوڑ دے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…