بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عثمان بزدار کی سربراہی میں گڈ گورننس کونسل کا قیام مضحکہ خیز ن لیگ نے کھری کھری سنا دیں

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی سربراہی میں گڈ گورننس کونسل کا قیام مضحکہ خیز ہے ،پنجاب کی گڈ گورنس کا بیڑہ غرق کرنے والے دو سال بعد گڈگورننس کونسل بنارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے

بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ بزدار صاحب پچاس گاڑیوں کے پروٹوکول اور ہیلی کاپٹر کے سیر سپاٹے کرنے سے گڈ گورنس قائم نہیں ہو سکتی۔پنجاب حکومت کے پاس عوام کو دیکھانے کیلئے صرف سبز باغ اور سہانے خواب موجود ہیں۔عثمان بزدار اور ان کے وزراکی ٹوٹل دو سالہ کارکردگی لوٹ مار اور بھیک مانگنے پر مشتمل ہے۔آٹے اور چینی پر اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے اب گڈ گورننس کے نام پر مال بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار لاہور کی بجائے جنوبی پنجاب کے اضلاع کے سرپرائز وزٹ کریں۔جنوبی پنجاب کے لوگ آج بھی عثمان بزدار کی راہ دیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے جنوبی پنجاب کے عوام کو الگ صوبہ دینے کی بجائے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صرف شاہ محمود قریشی اور عثمان بزدار کو خوش کرنے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔عمران صاحب جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…