جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

حبیب جان بلوچ ایک اور کیس میں اشتہاری قرار

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے حبیب جان بلوچ کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دیدیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیس کے

تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان پولیس مقابلوں اور گینگ وار کی لڑائی میں مارے جاچکے ہیں اور مارے جانے والے ملزمان میں ظفر بلوچ، شیراز کامریڈ ،جبار جھینگو، فرحان موٹا،غفار نیازی اور راشد بنگالی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق کیس میں تین مفرور ملزمان حبیب جان بلوچ ،اقبال احمد اور جمشید سنارا تاحال گرفتار نہیں ہو سکے لہٰذا ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ایک اور کیس میں حبیب جان بلوچ سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مفرور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…