اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی دو نمبری پکڑی گئی، بارشوں کے دوران سندھ حکومت کی نا اہلی چھپانے کے لیے سماء ٹی وی کے نام سے جھوٹی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعید غنی نے ٹویٹر پر 4 بجے کی سما ہیڈ لائنز کو ایڈٹ کر کے شیئر کیا اور اس فوٹیج میں جو مواد دکھایا گیا وہ سماء نے
نشر ہی نہیں کیا تھا۔سعید غنی کی اس جعلی ویڈیو کے جواب میں سماء نے اصل ویڈیو شیئر کردی اور اسکا موازنہ سعید غنی کی جعلی ویڈیو سے شیئر کردیا،سعید غنی نے سماء ٹی وی کی ہیڈ لائن کو ایڈٹ کرکے یہ بتانے کی کوشش کی کہ سماء جو ویڈیو چلارہا ہے جو ویڈیوز پرانی اور کسی اور ملک کی ہیں۔دلچسپ بات یہ کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے وزیر کی جھوٹی ویڈیو کو ری ٹویٹ کردیا۔
سعید غنی کی جاری کردہ ویڈیو
پی ٹی آئی کے @SAMAATV کا کراچی کی بارشوں پر جھوٹ دیکھیں pic.twitter.com/OxCRXbllvJ
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) July 27, 2020
سما نیوز کی جاری کردہ ویڈیو
سعيد غنی کی جانب سے ٹویٹر پر 4 بجے کی سماء ہيڈلائنز کو ايڈیٹ کرکے شيئر کيا گيا۔ انہوں نے جو فوٹيج سماء کے نام سے شيئر کی، وہ سماء کی اصلی ہيڈلائنز ميں موجود ہی نہیں تھیhttps://t.co/pktWqqng4D#SamaaTV pic.twitter.com/JtHEJmQMjq
— SAMAA TV (@SAMAATV) July 27, 2020