بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اپوزیشن کی اے پی سی سے لڑکھڑنے لگ گئی پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے، بڑا دعویٰ کردیا گیا

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو بھی معلوم ہوچکا ہے کہ تسی ہون ٹر جانا اے کہ دن رہ گئے تھوڑے،ویسے تو چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے لیکن لاہور کی گلی میں کھڑاپانی فیاض چوہان کی مدد کرسکتا ہے۔ عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اپوزیشن کی

اے پی سی سے لڑکھڑنے لگ گئی ہے۔پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔چوہان صاحب اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی فکر کریں جو اگلی دفعہ آپکی ٹکٹ لینے کے روادار نہیں،اور سر عام آپ کی عزت افزاء فرماتے ہیں۔عمران نیازی نے جہانگیرترین کے ناکام ہونے کے بعد زلفی بخاری کو پنجاب میں پارٹی کو بچانے کیلئے بھیجالیکن زلفی بخاری بھی جہانگیرترین کی طرح ناکام لوٹ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو دو سالوں میں ایک ٹکا بھی ترقیاتی فنڈز کیلئے نہیں مل سکا۔تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے عثمان بزدار کو ہیلی کاپٹر میں سیر کرنے کیلئے ووٹ نہیں دیا تھا۔معیشت کی بات کرتے ان کو شرم نہیں آتی دو سالوں میں لاکھوں لوگوں سے روزگار اور روٹی تک چھین لی گئی ہے۔پاکستان کی کمزور ترین حکومت ہر موقعہ پر اتحادیوں سے بلیک میل ہورہی ہے۔اس حکومت کو کس طرح بنایا گیا یہ بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…