بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا، وفاقی وزیر علی زیدی کا اعلان

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بارش کے باعث کراچی کی ہونے والی صورتحال پر صوبائی حکومت پیپلز  پارٹی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ بہت ہوگیا،

اہل کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا کیوں کہ اس وقت کیا راستہ بچتا ہے جب صوبائی حکومت عوام کے مفادات پر ہی ضرب لگانا شروع کر دے۔علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جان بوجھ کر شہر کو تباہ کر کے پاکستان کو معاشی نقصان سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے، یہ بلا جھجک و احساسِ ندامت برسوں تک ہمیں لوٹتی آئی ہے اور اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان ان مجرموں سے نجات حاصل نہیں کرتا ہم اپنی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے لہذا جب تک ان مجرموں سے چھٹکارا نہیں ملتا ہم ایک قدم آگے اور  2 قدم پیچھے ہٹتے رہیں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی کی منظم تباہی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا کیوں کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کراچی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور  وزیراعظم نے آئین کے مطابق صوبوں کو آزادی سے کام کرنے کا موقع دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…